Wednesday, 17 April 2013

Admissions open in Sarhad University

پشاور: 22 جولائی: سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ میں داخلوں کا اعلان کر دیا جس میں صحافیوں اور صحافت سے شغف رکھنے والوں کو تیس سے چالیس فیصد رعایت دی جائے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سلیم الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ ملک بھر میں ٹی وی اور ریڈیو چینلز اور اخبارات کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ لازمی امر بن گیا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بھی یہ شعبہ شروع کیا جائے ۔
انہوں نے خیبر پختون خواہ کے صحافیوں جن کے پاس ڈگریاں نہیں ہیں اور وہ صحافت میں تجربہ رکھتے ہیں کے لئے ایک سالہ ڈپلومہ اور چھ مہینوں کے سرٹیفکیٹ کورس میں تیس سے چالیس فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا جب کہ بی ایس چار سالہ اور ایم اے دو سالہ کورس میں بھی ان کے لئے اتنی ہی رعایت رکھی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سرحد یونیورسٹی خیبر پختون خواہ کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں واحد یونیورسٹی ہے جس نے شعبہ صحافت اور ابلاغ عامہ شروع کیا ہے اس سے پہلے یہ مضمون صرف سرکاری یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا تھا۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں

0 comments:

Post a Comment